ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: نوجوان طبقہ ماں باپ کی خدمت کرے: چنتامنی کے عوام سے شیلاجی کا خطاب

چنتامنی: نوجوان طبقہ ماں باپ کی خدمت کرے: چنتامنی کے عوام سے شیلاجی کا خطاب

Tue, 04 Oct 2016 14:51:03    S.O. News Service

چنتامنی:4 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس ا و نیوز ) والدین اپنے بچوں کی ہر طرح سے خبر گیری کرتے ہیں تکلیف مصائب کا سامنا کرتے ہوئے انہیں عزت دار انسان بناتے ہیں لیکن بچے سماج میں جب ایک مقام پالیتے ہیں تو ان کے رویہ میں فرق آجاتا ہے اور توہین آمیز رویہ اپناتے ہیں آج کل یہ عام ہوتا جارہا ہے جو بہت ہی افسوس اور دکھ کی بات ہے یہ بات کیوار گرام پنچایتی کی صدر شیلاجی منجوناتھ نے کہی ۔انہوں نے آج کیوار گرام میں منعقدہ یوم بزرگاں تقریب کا افتتاح شمع روشن کرکے کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کی عزت کرنا اور ان کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنا ہر ایک نوجوان پر لازمی ہے دنیاء میں ہر چیز مل سکتی ہے لیکن ماں اور باپ نہیں مل سکتے نوجوان طبقہ کو چاہئے کہ ماں باپ کی کتنی بھی خدمت کرے تو بھی کم ہے ۔آج کئی نوجوان ماں باپ کو بیوی کے سامنے گالی گلوج کرتے ہوئے ماں باپ کے دل کو دکھ پہنچاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئے عمر رسیدہ افراد کے پنشن میں اضافہ کیاجائے کیونکہ عمر رسیدہ افراد کو بہت کم روپئے پنشن دی جارہی ہے ۔بعد ازاں جے ۔بی۔نارائن اپا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برزگ افراد صحت کا خاص خیال رکھیں ضعیف افراد کے طبعیت میں کچھ ناسازی آئی تو فوراََ اسپتال کا رُخ کرے گرام پنچایت رُکن امادیوی منجوناتھ رام کرشناجے آر نارائن سوامی شرنیواس ارون کمار وغیرہ موجود رہے۔


Share: